کاروار 19/جنوری (ایس او نیوز) شمالی کینرا تعلیمی ضلع کے لئے محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر منجو ناتھ کا تبادلہ ٹمکور میں کیا گیا ہے۔ان کی جگہ پر تاحال کسی اوراسامی کا تقرر عمل میں نہیں آیا۔
ڈی ڈی پی آئی دفتر میں تعلیمی آفیسر کے عہدے پر فائز این جی نائک کو فی الحال عبوری طور پر ڈی ڈی پی آئی کا چارج دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ منجوناتھ نے اپنی بیوہ اور ضعیف ماں کی دیکھ ریکھ کا سبب بتاتے ہوئے محکمہ تعلیمات سے اپنے لئے ٹمکور میں تبادلے کی مانگ رکھی تھی جسے منظور کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی کینرا تعلیمی ضلع کے ہوناور اور کمٹہ تعلقہ میں بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) کے عہدے پر بھی فی الحال عبوری اسامیوں سے کام چلایا جارہا ہے۔